ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ نظر کمزور ہونا فطری بات ہے۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے ،وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول کی ایک طبی تحقیق نے افشا کیا ہے کہ جسم مین کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر کے باعث جنم لینے والی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرنا ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔اس سے بینائی کمزور یا جا بھی سکتی ہے۔تحقیق میں ایسے مرد وزن کو 146146لیپیٹور145145(Lipitor) نامی دوائی دی گئی جن کی بینائی بڑھتی عمر سے متاثر ہوچکی تھی۔لیپیٹور انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے۔دوران تحقیق اکثر لوگوں کی آنکھوں
کے نیچے چربی کم ہوئی تو ان کی نظر میں بہتری دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن بھی ایک ایسی قدرتی دوائی ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دن میں آدھی توڑی لہسن کھانے سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا بلڈ پریشر زیادہ رہے تو جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور بینائی کم ہوجاتی ہے۔دراصل ہماری آنکھ کی پتلی کو آکسیجن کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے لیکن ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپاتا اور نظر کمزور ہونے لگتی ہے۔ اگر لہسن کو پیس یا چباکر کھایا جائے تو اس سے نکلنے والے پانی کے باعث ہمارے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہنے سے آنکھ کے افعال ٹھیک رہتے ہیں۔ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ لہسن کو کسی چمچ یا چاقو سے دباکر توڑ لیں اور پھراس کا استعمال کریں ،یوں نظر ٹھیک رہے گی۔